(ایجنسیز)
مصر میں عبوری حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی، پولیس کی فائرنگ اورشیلنگ سے پانچ جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، تین سو طلباء کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔
جامعہ الازہر قاہرہ کے طلباء کا عبوری حکومت کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا، احتجاج کے باعث جامعہ میں ہونیوالے پرچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
ہے۔
گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جامعہ الازہر پر دھاوا بول دیا، جس سے پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس فائرنگ اور شیلنگ میں ایک طالبعلم جان کی بازی ہارگیا جبکہ متعدد طلبہ زخمی ہوگئے، مصر کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین عبوری حکومت کے اقدامات کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، ملک بھر میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔